کراچی : ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 2 افراد زخمی

Published On 16 July,2023 01:40 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ٹو میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے ہوٹل پر بیٹھے افراد کو لوٹنا چاہا جس پر انہوں نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔