اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، خاتون سمیت 8 ملزمان گرفتار

Published On 15 July,2023 10:55 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کی ملک میں انسداد منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، ملک کے مختلف شہروں سے خاتون سمیت8 ملزمان گرفتارکرلیے گئے ۔

اے این ایف حکام کے مطابق مختلف کارروائیاں کراچی، ڈیرہ اسماعیل خان ،فیصل آباد، جہلم اوراسلام آباد میں کی گئیں، مختلف کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 127 کلو منشیات برآمدکی گئی ۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ایک خاتون سمیت 8 ملزمان گرفتارکرلیے گئے جن کیخلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔