اوکاڑہ : معمولی تنازع پر جھگڑے کے دوران 3 افراد زخمی

Published On 15 July,2023 01:01 am

اوکاڑہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں معمولی تنازع پر جھگڑے کے دوران تین افراد زخمی ہوگئے۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود پانچ فور ایل میں معمولی تنازع پر جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت ندیم ، فاطمہ اور نصرت کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعہ میں ملوث ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔