کندھ کوٹ : پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 2 مغوی بازیاب

Published On 15 July,2023 12:56 am

کندھ کوٹ : ( دنیا نیوز ) سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مغویوں کو بازیاب کر الیا۔

پولیس حکام کے مطابق کندھ کوٹ گبلو کچے کے علاقے میں کارروائی کے دوران دو مغوی مزدوروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے ، نندلال اور موتی لال کو ڈیڑھ ماہ قبل ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا تھا ۔

حکام نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کارروائی مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

سندھ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی زیر حراست مغویوں کی بازیابی کے لئے آپریشن تیزی سے جاری ہے۔