کراچی: (ویب ڈیسک) سکیورٹی گارڈ کی غفلت سے چلنے والی گولی سے شہری جان کی بازی ہار گیا۔
گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر ہسپتال کے اندر بینچ پر بیٹھے کم عمر سکیورٹی گارڈ سے رائفل کا بٹن دب گیا جس سے چلنے والی گولی سامنے بینچ پر سوئے ہوئے مریض کے ساتھ آئے شخص کو جا لگی۔
گولی لگنے سے گلزار نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر ایمرجنسی منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
ابتدائی تفتیش کے دوران سکیورٹی گارڈ نے انکشاف کیا کہ 10روز قبل سیکیورٹی گارڈبھرتی ہوا، اسلحہ چلانا نہیں آتا،نوکری پر رکھنے سے پہلے کوئی ٹریننگ نہیں دی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق کم عمر غیرتربیت یافتہ ملزم زبیر کا تعلق سندھ کے ضلع دادو سے ہے،ملز کو بغیر کسی ٹریننگ کے 30 بور رائفل تھما دی گئی تھی ۔