کشمور: (دنیا نیوز) دو مسلح گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے گیھلپور میں کوش قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم ہوا ،دونوں گروپوں کا ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے حملہ ، گولیاں لگنے سے دونوں گروپوں کے چار افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں اجمل کوش، ڈاڈو، مٹھو، رکھو کوش شامل جن کی لاشیں تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔