گوجرانوالہ: مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے جواں سالہ لڑکی جاں بحق

Published On 14 July,2023 06:57 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز ) مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران چھت پر گھڑی جواں سالہ لڑکی گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئی۔

افسوسناک واقعہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں پیش آیا جہاں مہندی کی تقریب میں اوباش کی فائرنگ کی زد میں آ کر چھت پر کھڑی جواں سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہیں پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

مقتولہ کے بھائی نے مؤقف اپنایا کہ دلہا کا دوست حسنین مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کررہا تھا، منع کرنے پر حسنین نے سیدھا فائر کیا جو گلش بی بی کے سر پر لگا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقع کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔