دوسرا نکاح کیوں کیا؟، شہری کی سابق بیوی نے سوتن پر چھریاں چلا دیں

Published On 15 July,2023 06:27 pm

چنیوٹ: (دنیا نیوز) خاتون نے نکاح کرنے پر اپنے سابق شوہر کی نئی نویلی دلہن کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔

چنیوٹ میں محلہ حسین آباد کے رہائشی دانش نے اریج نامی لڑکی سے گزشتہ روز نکاح کیا تھا، سابق بیوی انمول کے علم میں بات آئی تو وہ چھری لے کر اریج کے گھر پہنچ گئی جہاں اس نے وار کرکے اریج کے ہاتھ کی نس کاٹ دی۔

زخمی اریج کو نازک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اریج کا کافی خون ضائع ہوچکا ہے جس وجہ سے اس کی حالت نازک ہے۔