پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کر لی، لڑکی بچ گئی

Published On 15 July,2023 08:38 pm

کلورکوٹ: (دنیا نیوز) پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے نے لڑکی پر فائرنگ کر دی جس میں اس کی جان بچ گئی جبکہ نوجوان نے خود کشی کر لی۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کلورکوٹ کے نواحی علاقے چوڑی میں پیش آیا جہاں پسند کی شادی نہ ہونے پر عرفان نامی نوجوان نے سعدیہ نامی لڑکی کو فائر مار کر زخمی کر دیا۔

لڑکے نے لڑکی کو فائر مارنے کے بعد خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ پولیس نے لڑکے کی لاش کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا۔