وزیرآباد: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر وزیرآباد میں ظلم کی بڑی واردات ، سنگدل باپ نے بیٹے کوگولی مار کر قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اندوہناک واقعہ وزیرآباد کے علاقہ کوٹ یوسف میں پیش آیا جہاں مقتول عامر باگڑی کو قتل کرنے کے بعد دفن کر دیا گیا اور پولیس کو لاعلم رکھا گیا ۔
پولیس کے مطابق باپ بیٹے کے غم میں روایتی رسم فاتحہ خوانی میں بھی شامل نہ ہوا ، والد کے سنگدلانہ رویہ سے لوگ شک میں پڑ گئے جس پر عقدہ کھلا ۔
پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق باپ نے بیٹے کو گولی مار کر قتل کیا ہے تاہم باپ معاملہ مشکوک ہونے پر فرارہوگیا جبکہ اس کے ایک بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔