شیخوپورہ: تیزرفتار کار اُلٹنے سے بچی جاں بحق ،3افراد زخمی

Published On 13 July,2023 09:45 am

لاہور : (دنیانیوز) شیخوپورہ موٹروے پر ہرن مینار کے قریب تیزرفتار کار الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

شیخوپورہ موٹروے پر تیزرفتار کار اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو جنرل ہسپتال لاہور منتقل کردیا ۔

ریسکیو کے مطابق کار میں سوار افراد لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے ۔