اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے جہلم میں گیس سلنڈر پھٹنے سے اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت، اہلِ خانہ اور زخمی ہونے والے 10 افراد کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم: سلنڈر دھماکے سے تین منزلہ ہوٹل کی عمارت منہدم، 5 افراد جاں بحق
وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔