پاکستان سوئٹزرلینڈ کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، وزیر اعظم

Published On 08 July,2023 06:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سوئٹزرلینڈ کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

شہباز شریف سے سوئس کنفیڈریشن کے وزیر خارجہ کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، سوئس وزیر خارجہ تین ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ وزیراعظم کی دعوت پر 7 سے 9 جولائی تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان کے پہلے دورے پر وزیر خارجہ اگنیزیو کیسس اور ان کے ساتھ وفد کا خیرمقدم کیا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قدرتی آفات کے سلسلہ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب، شہباز شریف کی شرکت

ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی، تجارت اور سرمایہ کاری، ترقیاتی تعاون، اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان "ڈیزاسٹر مینجمنٹ" کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا بھی مشاہدہ کیا۔