نتھیا گلی: (دنیا نیوز) قدرتی آفات کے سلسلہ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی، سوئس وزیر خارجہ اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے نتھیا گلی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب کے موقع پر غیر ملکی مہمانوں کو جرمن زبان میں گفتگو کر کے حیران کر دیا۔
شہباز شریف نے غیرملکی مہمانوں سے فرداً فرداً جرمن زبان میں خیریت دریافت کی، علاقے کی تاریخ اور حکومت پاکستان کی طرف سے کئے جانے والے بہتری کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) July 8, 2023
غیرملکی مہمانوں نے وزیراعظم شہبازشریف کے لئے خیرسگالی کے گرمجوش جذبات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کی جرمن زبان پر دسترس کی بھی داد دی، وزیراعظم نے مہمانوں کو الوداع کرتے ہوئے جرمن زبان میں کلمات ادا کئے۔