جہلم: سلنڈر دھماکے سے تین منزلہ ہوٹل کی عمارت منہدم، 5 افراد جاں بحق

Published On 09 July,2023 11:26 am

جہلم: (دنیا نیوز) جی ٹی روڈ پر واقع تین منزلہ ہوٹل کے کچن میں خوفناک سلنڈر دھماکا ہوا جس سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر12 ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے، عمارت کا ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ تا دیر جاری رہا۔

پولیس سول ڈیفنس اور عام شہری جائے حادثہ پر امدادی کاموں میں مصروف رہے، ڈی سی اور ڈی پی او امدادی کاموں کی نگرانی کی، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔