لاہور: (دنیا نیوز) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مین لائن (ایم ایل) ون منصوبہ ریلوے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانا ہوگا۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اجلاس کی صدارت کی جس میں ریلوے کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر نے ریلوے کے پیداواری یونٹس کو منافع بخش بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نجی سرمایہ کاروں کو بھی پیداواری یونٹس میں شمولیت کے مواقع فراہم کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کو ریونیو بڑھانے کیلئے ہرممکن اقدامات کرنا ہوں گے، ریلوے کمپنیوں کو غیر سرکاری منصوبوں سے بھی بزنس حاصل کرکے ریونیو بڑھانا ہوگا۔