خواجہ سعد رفیق کی سعودیہ روانگی کے دوران طبیعت خراب، سٹنٹ ڈالے گئے

Published On 19 June,2023 11:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سعودی عرب روانگی کے دوران طبیعت خراب ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہو رہے تھے۔ طبیعت خرابی کے بعد ہنگامی طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

وفاقی وزیر کے خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات خواجہ سعد رفیق کو ہارٹ والز سٹنٹ ڈالے گئے ہیں، اب وہ خیر و عافیت سے ہیں۔