ایم ایل ٹو سیکشن پر موہنجوداڑو ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینیں بحال کرنے کی تیاری

Published On 19 May,2023 11:12 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے متعلقہ حکام کو ایم ایل ٹو سیکشن پر موہنجوداڑو ایکسپریس ٹرین سمیت دیگر ٹرینوں کی بحالی پر ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خسارے میں چلنے والی ٹرینیں بند کرنا مسئلے کا حل نہیں بلکہ ٹرینوں کی مانیٹرنگ بہتر انداز میں کر کے منافع بخش بنایا جائے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ای آر پی کے استعمال سے کام میں جدت، شفافیت اور براہ راست مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی، ریلوے ہسپتالوں میں پرائیویٹ ڈاکٹرز کی پریکٹس کے لیے پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے ڈرائی پورٹس کی آمدن بڑھانے کے لئے فوری پلان مرتب کر کے پیش کیا جائے، انہوں نے ریلوے کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا ہدف جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر آڈیٹرز کی بھرتی میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement