لاہور: (دنیا نیوز) ملتان پولیس نے جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم قمر کو دبئی سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر خطرناک اشتہاری ملزم قمر کو دبئی سے گرفتار کرکے انٹر پول کی مدد سے پاکستان منتقل کردیا ، مزید کارروائی کیلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
اشتہاری ملزم قمر ڈکیتی ، رابری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، قمر کی گرفتاری سے بیرون ملک مفرور گرفتار ہونے والے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 96 ہو گئی۔
ملتان پولیس نے گزشتہ دو ماہ میں بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے 40 ریڈ نوٹس جاری کروائے، ملتان پولیس نے 07 اشتہاریوں کو مختلف ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا۔
آر پی او ملتان آئی جی پنجاب کی خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش قتل ، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحرک جاری رکھا جائے ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ انٹرپول اور ایف آئی اے کی مدد سے ملزمان کی قانون کی گرفت میں لا کر سخت سے سخت سزائیں دلوائی جائیں، آر پی اوز ، ڈی پی اوز بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کی رپورٹس باقاعدگی سے سی پی او بھجوائیں ۔