جیکب آباد: (دنیا نیوز) جیکب آباد اور بلوچستان پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مٹھو شاہ گینگ کا سرغنہ ہلاک کر دیا۔
ایس ایس پی جیکب آباد سُمیر نور چنہ نے بتایا ہے کہ مُمل پھاٹک کے قریب ڈاکوؤں کا پولیس سے مقابلہ ہوا، مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو ماجد عرف مٹھو شاہ مارا گیا، مرنے والے ڈاکو سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ایس ایس پی سُمیر نور چنہ نے مزید بتایا کہ ہلاک ڈاکو مٹھو شاہ بلوچستان پولیس کے 6 اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا، گرفتاری کیلئے 30 لاکھ روپے انعام کی سفارش تھی، ڈاکو مٹھو شاہ 40 مقدمات میں مطلوب تھا۔