کشمور: (دنیا نیوز) مغوی ایس ایچ او کشمور کی بازیابی کیلئے پولیس نے کچے میں آپریشن کیا لیکن ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والا ایس ایچ او کشمور گل محمد مہر بازیاب نہ ہو سکا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایات پر ایس ایچ او کشمور 2 اہلکاروں سمیت نبی داد منگی، بھاگیو نندوانی و ایک مقامی شخص کے ساتھ ایک ماہ قبل اغوا ہوئے بچے کو بازیاب کرانے گئے تھے، ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔
ایس ایس پی کشمور عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ ایس ایچ او سمیت تمام مغویوں کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا، جب تک مغوی بازیاب نہیں ہوں گے آپریشن کو خود لیڈ کروں گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 3 ماہ کے دوران 35 سے زائد افراد کو ڈاکوؤں نے کشمور کے کچے کے علاقے میں رکھا ہوا ہے، ڈاکوؤں کی جانب سے مغویوں کی رہائی کے لئے ورثاء سے بھاری تاوان کی ڈیمانڈ کی ہوئی ہے۔