کراچی :اے این ایف کی کارروائیاں ،خاتون سمیت 8ملزمان گرفتار

Published On 08 July,2023 09:02 am

کراچی : (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور2غیرملکی باشندوں سمیت8 ملزمان گرفتارکرلیے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد،راولپنڈی،کوئٹہ اورخیبر میں کی گئی ہیں ، ان کارروائیوں میں  38کلو100 گرام چرس،700 گرام کوکین برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان کاکہناہے کہ کارروائی کے دوران 50 نشہ آورگولیاں،20 کلو گرام آئس بھی برآمد کی گئی ہے۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق  تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔