کراچی: (دنیا نیوز) سائبر کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے توہینِ رسالتؐ کا ملزم گرفتار کر لیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے) حکام کے مطابق ملزم فیس بک کےجعلی اکاؤنٹ سے توہین مذہب کےگھناؤنے اور مکروہ فعل میں ملوث تھا۔
ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور توہین مذہب سے متعلق مواد برآمد کر لیا گیا، ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے کل متعلقہ عدالت پیش کیا جائے گا۔