شور کرنے پر باپ نے 7 سالہ بیٹے کو قتل کردیا

Published On 07 July,2023 04:37 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) شور کرنے پر سنگدل باپ نے 7 سالہ سوتیلے بیٹے کو قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ تھانہ اروپ کے علاقہ میں پیش آیا جہاں سنگدل باپ شہروز نے اپنے سوتیلے 7 سالہ بیٹے قاسم کو شور کرنے پر گلہ دبا کر قتل کردیا۔

اطلاع ملتے ہیں پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔