اسلام آباد: (دنیا نیوز) میاں بیوی کے درمیان ہونیوالی بچے کے دودھ پر لڑائی شدت اختیار کرگئی۔
تھانہ بنی گالہ کے علاقے ملوٹ میں خاتون کیساتھ تیزاب گردی کا واقعہ بچے کے دودھ کی لڑائی پر پیش آیا، سسر عابد علی نے پکڑا اور شوہر وہاب نے واش روم سے تیزاب لا کر زبردستی پلایا۔
شوہر اور سسر نے تشدد کا نشانہ بنا کر خاتون کو تیزاب پلایا، تیزاب پینے سے خاتون کی حالت خراب ہوگئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ملزمان فرار ہوگئے، بنی گالہ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، خاتون نے درخواست میں کہا کہ دونوں ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے۔