لاہور: (دنیا نیوز) جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی ہلاکت کے بعد انویسٹی گیشن ٹیموں نے تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے گزشتہ رات مبینہ طور پر خودکشی کی، عالمگیر ترین کے سر میں ایک گولی لگی، پستول اور خط کو فرانزک کے لیے بھجوایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خود کشی کر لی
ذرائع نے بتایا کہ اپارٹمنٹ اور اردگرد کے علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھی کی جا رہی ہے، پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔