شیخوپورہ: دو گروپوں میں تصادم ، خاتون سمیت 2 افراد قتل

Published On 05 July,2023 10:12 pm

شیخوپورہ: (ویب ڈیسک) دو مسلح گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تصادم کا واقعہ قلعہ ستار شاہ میں پیش آیا، فائرنگ سے دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا، 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔