کراچی : ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری جاں بحق

Published On 06 July,2023 01:27 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری جاں بحق ہوگیا۔

کراچی پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ شہری کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والے دونوں ملزمان کو مشتعل افراد نے پکڑ لیا جبکہ ان کے قبضے سے دو پستول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔