شکار پور : سندھ پولیس کی کارروائی، 4 مغوی بازیاب

Published On 07 July,2023 01:21 am

شکار پور : ( دنیا نیوز ) سندھ پولیس نے کچے کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران 4 مغوی بازیاب کروا لیے۔

پولیس حکام کے مطابق کوٹ شاہو اور ناپر کوٹ کے علاقے میں کی جانے والی کارروائی میں ڈاکوؤں کی حراست سے 4 مغویوں کو بازیاب کروا لیا گیا جبکہ بازیاب ہونے والوں میں بلال، دلشاد شیخ اور مقصود پریو شامل ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ بازیاب کروائے جانے والے مغویوں میں ایک پولیس اہلکار نصر اللہ جتوئی بھی شامل ہے جسے تھانہ کوٹ شاہو کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔