کراچی: پولیس کی کارروائی ، سٹریٹ کرائم میں ملوث3 ملزمان گرفتار

Published On 07 July,2023 12:08 pm

کراچی: ویسٹ تھانہ سرجانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری و سٹریٹ کرائم میں ملوث 3ملزم گرفتار کرلیے ۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کاگینگ تین افراد پر مشتمل ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، گرفتارملزمان کی شناخت ظفرحسین ولدفرصت حسین،حیدرعلی ولدسلطان احمدکےنام سےہوئی ہے ۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال کیےگئے2 پسٹلز بمعہ ایمونیشن اورموٹرسائیکل برآمدکرلی گئی ، ملزمان نے خاتون ملزمہ کےہمراہ مختلف علاقوں میں گھروں میں چوری کرنےکاانکشاف کیا ہے ،  ملزمان چوری کی وارداتوں کےدوران پولیس یونیفارم کااستعمال بھی کرتےتھے ۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ظفر پہلے بھی پولیس اہلکارکےقتل، پولیس مقابلے اور ڈکیتی کےمقدمات میں گرفتارہوچکاہے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید قانونی کاروائی کیلئے تفتیشی حکام کےحوالےکردیاگیا ۔