کراچی : مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

Published On 08 July,2023 04:01 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔