مردان: (دنیا نیوز) تھانہ بائیزئی کے علاقہ سنگاؤ میں ڈاکوؤں نے منی چینجروں کو لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق منی چینجرز پشاور سے 3 کروڑ سے زائد رقم لے کر بونیر جارہے تھے، منی چینجرز موٹرکار میں سوار تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق علاقہ سنگاؤ میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے منی چینجروں کی گاڑی زبردستی روک لی، ڈاکو منی چینجرز کو تشدد کر کے ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مسلح ڈاکو رقم کے ساتھ ساتھ گاڑی بھی لے، متاثرین کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔