ہنگو پولیس نے بھتہ وصولی میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے

Published On 08 July,2023 11:15 pm

ہنگو: (دنیا نیوز) پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے، ملزم افغانستان کے نمبر سے کال کر کے بھتہ وصول کرتے تھے۔

چاروں ملزم دہشت گردی کے واقعات میں سی ٹی ڈی پولیس کوہاٹ کو مطلوب تھے، ہنگو پولیس نے طور اوڑی پہاڑوں میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا۔

پولیس نے دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا، اسلحہ میں ہیوی مشین گن، 4 کلاشنکوفیں، 4 دستی بم، افغانستان کے موبائل سم کارڈز اور سامان شامل ہے۔

پولیس نے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بعد فوری طور پر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔