کوئٹہ : (دنیانیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کی جائے گی ۔
جاں بحق افراد کی شناخت بھی تاحال نہیں ہوئی ، پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے ۔