قصور: ڈاکو سنار کی دکان سے ڈیڑھ کروڑسے زائد مالیت کا سونا لے اڑے

Published On 09 July,2023 09:59 am

قصور:(دنیانیوز) پنجاب کے شہر قصور کے مین بازار کھڈیاں میں ڈاکو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا لے اڑے ۔

قصوری بازار مین بازار کھڈیاں میں شاہد ذرگر کی دکان سے نا معلوم افراد 1 کلو سونا اور 5 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے ، نامعلوم افراد نے چوکیداروں کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور دکان کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے ۔

سنار کی دکان سے سیف الماری لیجانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم افراد دکان میں پڑی پوری سیف الماری کو اٹھا کر لے گئے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔