پنجاب پولیس کے سرکاری کتے ریٹائر ہو گئے

Published On 07 July,2023 07:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس کے سرکاری کتے ریٹائر ہو گئے، ریٹائرمنٹ کی تقریب میں کتوں کو میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

پنجاب پولیس کے سرکاری کتوں کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ سمیت دیگر افسران شامل ہوئے، اے ایس پی شہر بانو نے ریٹائر ہونے والے کتے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

خیال رہے کہ پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کتوں کو ریٹائر کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ہے، اس سے پہلے کتوں کو ریٹائر نہیں کیا جاتا تھا۔