اتحادی حکومت 15 ماہ میں ایک وعدے پر بھی عمل نہیں کر سکی: سراج الحق

Published On 09 July,2023 06:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ اور سابقہ حکمران جماعتیں سٹیٹس کو کا تسلسل ہیں، جماعت اسلامی ملک میں قرآن کا نظام چاہتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قرضوں سے معیشت چلانے پر پی ڈی ایم، پی پی، پی ٹی آئی میں اتفاق ہے، سودی نظام جاری رکھنے پر حکمران جماعتیں ایک پیج پر ہیں، حکومت میں شامل مذہبی جماعتیں بھی سودی نظام پر خاموش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک میں شرح سود دنیا میں سب سے زیادہ ہے، اتحادی حکومت پندرہ مہینوں میں ایک وعدے پر بھی عمل نہیں کر سکی، ملک میں کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری کا طوفان جاری ہے، حکمرانوں نے آئندہ نسلوں پر بھی قرضوں کا کوہ ہمالیہ لاد دیا۔