رحیم یار خان : سوئمنگ پول میں نہاتے دو کمسن بچے ڈوب کر جاں بحق

Published On 08 July,2023 02:08 pm

رحیم یار خان : (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں والدہ کی غفلت بچوں کی جان لے گئی ، سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے دو کمسن بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کمسن  بچوں کے ڈوبنے کا واقعہ ترنڈہ محمد پناہ سانگلہ موری کے قریب پیش آیا جہاں دونوں بچے سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ۔ 

پولیس کاکہنا ہے کہ  جاں بحق بچوں کی شناخت عالیہ اور مدثر کے ناموں سے ہوئی ہے اور دونوں بہن بھائی ہیں۔

پولیس کامزید کہنا تھا کہ جاں بحق بچوں  ان  کا تعلق نواحی علاقے راجن پور سے  ہے۔ 

نہاتے ہوئے بچوں کی موت کے بعد متاثرہ گھر میں کہرام مچ گیا اور والدین شدت غم سے نڈھال ہیں۔