طوفانی بارشیں: پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں اموات کی تفصیلات جاری کر دیں

Published On 06 July,2023 06:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں بارشوں سے ہونے والی اموات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مجموعی طور پر 17 اموات رپورٹ ہوئیں، لاہور میں 4 اموات، گوجرانوالہ میں 6 اموات، چکوال، شیخوپورہ میں 3، 3 اموات، جھنگ اور فیصل آباد میں 1 ، 1 موت رپورٹ ہوئی، بارش کے باعث مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 49 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 32 افراد شدید اور 17 افراد معمولی زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون کا دوسرا سپیل، لاہور میں موسلا دھار بارش، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا ہے کہ صوبائی کنٹرول روم سے تمام ترصورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے، پنجاب کی انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، شہری نقصانات کی اطلاع کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔