لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے پنجاب میں بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نگران وزراء ، مشیروں اور حکام کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں۔
محسن رضا نقوی کی منظوری کے بعد پرنسپل سیکرٹری سمیر احمد سید نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، منصور قادر کو گوجرانوالہ، ایس ایم تنور کو فیصل آباد ڈویژن، بلال افضل کو ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن، ڈاکٹر جمال ناصر اور کنور دلشاد کو راولپنڈی، عامر میر، سید اظفر علی ناصر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد اور وہاب ریاض کو لاہور کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور ڈیموں میں ذخیرے کی مجموعی صورتحال
8 سیکرٹریز کو لاہور کے مختلف ٹاؤنز کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار کو راوی ٹاؤن، سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر کو داتا گنج بخش ٹاؤن، سیکرٹری ماحولیات ساجد چوہان کو جوبلی ٹاؤن، سیکرٹری جنگلات مدثر وحید ملک کو گلبرگ ٹاؤن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نکاسی آب کے بعد کلمہ چوک انڈر پاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا: عامر میر
سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جاوید اختر کو نشتر ٹاؤن، سیکرٹری ٹورازم آصف بلال لودھی کو عزیز بھٹی ٹاؤن، سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ کو شالیمار ٹاؤن اور سیکرٹری سکولز احسن وحید کو اقبال ٹاؤن میں بارش کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔