لاہور: (دنیا نیوز) خواتین اور بچوں کے حقوق کیلئے سرگرم نجی تنظیم نے 2023 کے پہلے 4 مہینوں میں پر تشدد واقعات کی رپورٹ جاری کردی۔
نجی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد خواتین اغوا ہوئیں، اوسطاً ہر ایک گھنٹے میں 2 خواتین اغوا ہوئیں، ایسے واقعات کا ہاٹ سپاٹ ضلع لاہور رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری سے اپریل تک پنجاب میں خواتین پرتشدد کے 10 ہزار اور بچوں پر تشدد کے 1768 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 5551 خواتین کو اغوا کیا گیا۔
خواتین سے زیادتی کے ایک ہزار 111 جبکہ بچوں سے زیادتی کے 858 واقعات سامنے آئے، ہر روز تقریباً 7 بچوں کو جنسی زیادتی کانشانہ بنایا گیا۔
پولیس سے حاصل کردہ ڈیٹا کے مطابق لاہور سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ ہاٹ سپاٹ ضلع رہا۔
تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوثر عباس کے مطابق تشدد کے مقدمات کے اندرا ج میں پنجاب پولیس کا کردارقابل تحسین ہے، درج کیسز کی بدولت ایسے واقعات کی رپورٹنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔