الہٰ آباد : موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 کارندے گرفتار

Published On 16 July,2023 02:18 am

الہٰ آباد : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے شہر الہٰ آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے دو کارندے گرفتار کر لئے ۔

الہٰ آباد پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت شعیب اور وسیم کے ناموں سے ہوئی، ملزمان نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں سے شہریوں کی ناک میں دم کررکھا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 6 عدد موٹر سائیکل، ایک رکشہ اور 60 ہزار نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔