چونیاں : ڈاکوؤں نے دولہا سمیت کئی افراد کو لوٹ لیا

Published On 16 July,2023 11:10 am

قصور : (ویب ڈیسک ) قصور کی تحصیل چونیا‌ں کے قریب نینوال میں چار مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر سعودیہ سے آئے دولہا سمیت درجنوں راہگیروں کولوٹ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  مختار نامی دولہا سعودیہ سے اپنی شادی کیلئے آیا تھا اور دلہن کو لے گھر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ، ڈاکوؤں نے دولہا سے سعودی ریال اور دولہا دلہن کی سلامیوں کے تقریباً تین لاکھ روپے لوٹ لئے۔

اس کے علاوہ ڈاکو درجنوں راہگیروں سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر کی پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ۔