نیویارک : (دنیانیوز) امریکی ریاست جارجیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ حملہ آور مسلح شخص کی شناخت 40 سالہ آندرے لانگمور کے نام سے ہوئی ہے ، بغیر نمبر پلیٹ کار سوار ملزم نے ہیمپٹن کے مضافاتی علاقےمیں لوگوں پر گولیاں برسائیں ۔
پولیس کے مطابق اسلحہ سے لیس مسلح ملزم خطرنا ک ہے جس کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ، پولیس نے ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے پر 10 ہزار ڈالر کا انعام مقرر کردیا۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔