فیصل آباد: (دنیا نیوز) کمیٹی کے پیسے مانگنے پر فائرنگ کرکے مکینک کو قتل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 66 ج ب کے رہائشی 32 سالہ امجد کا کمیٹی کے تنازعہ پر سیاسی شخصیت سدرہ سعید بندیشہ سے جھگڑا ہوا۔
ورثاء کے مطابق سدرہ سعید اور اسکے کارندوں نے امجد کی دکان پر پہنچ کر شدید فائرنگ کردی جس سے امجد موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دکان میں موجود 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
امجد کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، مقتول کے والد کی مدعیت میں سیاسی شخصیت سدرہ سعید سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔