اسلام آباد: (دنیا نیوز) تھانہ شالیمار کے علاقے میں 17 سالہ طالبہ کو گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ شالیمار میں زیادتی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کے مطابق لڑکی کو اس کا دوست سنیاڑی گاؤں لے کر گیا، لڑکی کے دوست آنش کے ساتھ افاد ملک، حسن شکیل اور جنید بھی موجود تھے۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق افاد ملک نے پستول سر پر رکھ کر زبردستی کی، افاد ملک نے تشدد بھی کیا، جنید نے بھی میرے ساتھ زیادتی کی، آنش اور حسن نے میرے ساتھ نازیبا حرکات کیں، شور مچانے پر ملزمان بھاگ گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، شہزاد ندیم نے بتایا کہ شالیمار پولیس نے 3 ملزمان گرفتار کر لیے، چوتھے کی تلاش جاری ہے۔
شہزاد ندیم بخاری نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں حسن شکیل، جنید علی اور آنش شامل ہیں، ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔