اسلام آباد موٹروے پر 4 بسوں ، کار اور وین میں تصادم ، 35 افراد زخمی

Published On 19 July,2023 03:09 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) اسلام آباد موٹروے پر بارش کے باعث ٹریفک حادثے میں 35 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوس ناک حادثہ بارش کے باعث پھسلن کے وجہ سے پیش آیا جس میں موٹروے پر 4 بسیں، ایک کار اور ایک وین آپس میں ٹکرا گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ریسکیو کے مطابق 11 زخمیوں کی حالت تشویشناک  ہے ۔