مانا نوالہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے شہر مانا نوالہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق تھانہ مانانوالہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران شہریار ڈکیت گینگ کے 3 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 10 لاکھ روپے نقدی اور 12 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں ۔
ایس ایچ او جمشید اقبال نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او ) زاہد نواز مروت کی جانب سے دیئے گئے سپیشل ٹاسک پر ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا گیا، یہ گینگ نہ صرف گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا بلکہ علاقہ بھر میں خوف کی علامت بھی سمجھا جاتا تھا۔