کوئٹہ : (دنیانیوز) کسٹمز حکام نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان بلوچستان کسٹمز کے مطابق کارروائی میں 13 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا غیر ملکی چھالیہ اور گھٹکا برآمد کرلیا گیا ، غیر ملکی اشیا افغان بارڈر سے آنے والے کنٹینر کو سریاب روڈ تلاشی کے دوران برآمد ہوئیں۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ برآمد اشیا میں 30 ہزار کلو گرام چھالیہ اور 6 لاکھ ساشے گھٹکا شامل ہیں، کارروائی میں کنٹینر بھی قبضے میں لے لیا گیاہے ۔
ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔