پنجاب : سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 4 دہشتگردگرفتار

Published On 20 July,2023 11:01 am

لاہور: (دنیانیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راولپنڈی سے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق داعش ، ٹی ٹی پی اور بلوچ لبریشن سے ہے ۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد راولپنڈی میں خطرناک منصوبہ بندی کر رہے تھے ، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز، حفاظتی فیوز اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے ۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت اجمل امین ، فیروز، حامد بشیر اور اویس شاہ کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رواں ہفتے395 کومبنگ آپریشنز کے دوران 108 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں  ، کومبنگ آپریشنز میں 20940 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔

حکام کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔